فرض نماز کے بعد پڑھنے والی آیات
ستر مرتبہ نظر رحمت اور ستر حاجتوں کا پورا ہونا

حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حدیث میں ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اِرشاد فرمایا کہ جو شخص ہر نمازِ فرض کے بعد آیت الکرسی اور آیت بالا یعنی

۔”شَھِدَ اللّٰہُ اَنَّہٗ لَا اِلٰہَ اِلاَّ ھُوَ وَالْمَلٰئِکَۃُ وَ ااُولو الْعِلْمِ قَآئِمًا بِالْقِسْطِ لَا اِلٰہَ اِلاَّ ھُوَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ”۔

اور

قُلِ اللّٰھُمَّ مٰلِکَ الْمُلْکِ تُؤْتِی الْمُلْکَ مَنْ تَشَآءُ وَتَنْزِعُ الْمُلْکَ مِمَّنْ تَشَآءُ وَ تُعِزُّ مَنْ تَشَآءُُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَآءُُ ط بِیَدِکَ الْخَیْرُ ط اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیْ ءٍ قَدِیْر ۔ تُوْلِجُ الَّیْلَ فِی النَّھَارِ وَ تُوْلِجُ النَّھَارَ فِی الَّیْلِ وَتُخْرِجُ الْحَیَّ مِنَ الْمَیِّتِ وَتُخْرِجُ الْمَیِّتَ مِنَ الْحَیِّ وَ تَرْزُقُ مَنْ تَشَآءُ بِغَیْرِ حِسَابٍ ۔

 پڑھا کرے تو اللہ تعالیٰ اس کے سب گناہ معاف فرمائیں گے اور جنت میں جگہ دیں گے اور اس کی ستر حاجتیں پوری فرمائیں گے جن میں سے کم سے کم حاجت اس کی مغفرت ہے…۔

امام بغوی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی سند کے ساتھ یہ الفاظ بھی نقل فرمائے ہیں کہ حق تعالیٰ کا اُس شخص کے بارے میں فرمان ہے کہ جو شخص ہر نماز کے بعد سورۃ الفاتحہ اور آیت الکرسی اور آل عمران کی دو آیتیں، ایک آیت
۔‘‘شَھِدَ اللّٰہُ اَنَّہٗ لَا اِلٰہَ اِلاَّ ھُوَ’’۔
آخر تک اور دوسری یہ آیت
۔‘‘قُلِ اللّٰھُمَّ مٰلِکَ الْمُلْک سے بِغَیْرِ حِسَابِ’’۔
تک پڑھا کرے تو میں اس کا ٹھکانہ جنت میں بنادوں گا اور اس کو اپنے حظیرۃ القدس میں جگہ دوں گا.۔
اور ہر روز اس کی طرف ستر مرتبہ نظر رحمت کروں گا اور اس کی ستر حاجتیں پوری کروں گا اور ہر حاسد اور دشمن سے پناہ دوں گا اور اُن پر اس کو غالب رکھوں گا…۔

کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 109 – 110