صفہ اور اصحاب صفہ کا تعارف

جدید سیرت النبی ﷺ اعلیٰ ایڈیشن 3 جلد

صفہ اور اصحاب صفہ کا تعارف

تبدیلی قبلہ کے بعد نماز جنوب کی جانب رُخ کرکے پڑھی جانے لگی تو مسجد نبوی کی اس طرف کی دیوار میں جو دروازہ تھا وہ بند کر دیا گیا اور پہلی دیوار قبلہ (شمالی دیوار) میں دروازہ کھول دیا گیا۔
اس سے متصل چبوترہ بنا دیا گیا اور اس پر سائبان ڈال دیا گیا۔اسی کو صفہ کہا جاتا تھا۔نادار مسلمان جن کے اہل وعیال نہیں ہوتے تھے ان کا مسکن یہی ہوتا تھا۔توکل ان کاسرمایہ ہوتا تھا۔سوال کرنا ممنوع ،تعلیم، روحانی تربیت اور رضا کار انہ خدمات ان کے فرائض اور مشاغل ہوتے تھے۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے ستّر اصحاب صفہ کو دیکھا کہ ان کے پاس چادر تک نہ تھی فقط تہہ بند تھا یا صرف کمبل جس کو اپنی گردنوں میں باندھ لیتے تھے۔کمبل بھی اس قدر چھوٹا کہ کسی کی آدھی پنڈلیوں تک پہنچتا تھا کسی کے ٹخنوں تک نماز میں ستر کھلنے کا خطرہ رہتا تو ہاتھ سے تھامے رکھتے تھے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کھانے کی چیز صدقہ میں آتی تو ان کو دے دیتے۔خود تناول نہیں فرماتے تھے کیونکہ صدقہ آپ کے لئے حرام تھا۔جو چیز بطور ہدیہ آتی تو ان کو بلا لیتے اور ان کے ساتھ بیٹھ کر کھاتے۔

کتاب کا نام: جدید سیرت النبی ﷺ اعلیٰ ایڈیشن 3 جلد

Written by Huzaifa Ishaq

5 November, 2022

You May Also Like…

0 Comments