ابن عمر رضی اللہ عنہ کا معمول

حضرت عبداللہ بن سبرہؒ کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ صبح کے وقت یہ دعا پڑھتے:۔

۔”اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِیْ مِنْ اَعْظَمِ عِبَادِکَ عِنْدَکَ نَصِیْبًا فِیْ کُلِّ خَیْرٍ تَقْسِمُہٗ الْغَدَاۃَ وَنُوْرًا تَھْدِیْ بِہٖ وَرَحْمَۃً تَنْشُرُھَا وَرِزْقًا تَبْسُطُہٗ وَضُرًّا تَکْشِفُہٗ وَبَلَاءً تَرْفَعُہٗ وَفِتْنَہً تَصْرِفُھَا”..۔

ترجمہ:..۔ “اے اللہ! مجھے اپنے ان بندوں میں سے بنا کہ آج صبح تو جتنی خیریں تقسیم کرے گا ان کا ان خیروں میں تیرے نزدیک سب سے زیادہ حصہ ہو اور جس نور کے ذریعہ تو ہدایت دیتا ہے۔ اور جس رحمت کو تو پھیلاتا ہے اور جس رزق کو تو وسعت دیتا ہے اور جس تکلیف کو تو دور کرتا ہے اور جس آزمائش کو تو ہٹاتا ہے۔ اور جس فتنے کو تو پھیر دیتا ہے سب چیزیں انہیں سب سے زیادہ حاصل ہوں… (اخرجہ ابو نعیم فی الحلیۃ 304/1)

کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 143