شرک سے حفاظت کی دعا

حکیم ترمذی نے صدیق اکبر رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ شرک کا ذکر فرمایا کہ:۔
۔‘‘ھُوَ فِیْکُمْ اَخْفٰی مِنْ دَبِیْبِ النَّمْلِ’’۔
یعنی شرک تمہارے اندر ایسے مخفی انداز سے آجاتا ہے جیسے چیونٹی کی رفتار بے آواز اور فرمایا کہ تمہیں ایک ایسا کام بتلاتا ہوں کہ جب تم وہ کام کرلو تو شرک اکبر اور شرک اصغر (یعنی ریا) سب سے محفوظ ہو جاؤ..۔
تم تین مرتبہ روزانہ یہ دُعاء کیا کرو:۔
۔‘‘اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ اَنْ اُشْرِکَ بِکَ وَاَنَا اَعْلَمُ وَاَسْتَغْفِرُکَ لِمَا لَا اَعْلَمُ’’ (معارف القرآن، ص:651، ج:5)

کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 120