سینے کے درد کے لیے مجرب وظیفہ

Idara Taleefat E Ashrafia

سینے کے درد کے لیے مجرب وظیفہ

حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کی روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک شخص حاضر ہوا اور عرض کی میرے سینے میں تکلیف ہے… آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔
قرآن پڑھا کرو کیوں کہ حق تعالیٰ کا ارشاد ہے:۔
۔”شفاءٌ لما فی الصدور”۔
یعنی قرآن شفاء ہے… ان تمام بیماریوں سے جو سینوں میں ہوتی ہے…۔

فائدہ:۔ آیت بالا اور مندرجہ ذیل آیات چینی کی طشتری پر لکھ کر پلانا ہر بیماری کے لیے مجرب ہے:۔
۔”ویشف صدور قوم مؤمنین ۔
واذا مرضت فھو یشفین۔
وشفاءٌ لّما فی الصدور وھدیً وّرحمۃ للمؤمنین ۔
وننزل من القراٰن ما ھو شفآءٌ ورحمۃٌ للمؤمنین ولا یزید الظلمین الا خسارًا ۔
قل ھو للّذین اٰمنوا ھدیً وّشفاءٌ”۔
اور یہ دُعاء بھی لکھے
۔‘‘یَا حَیُّ حِیْنَ لَا حَیُّ فِیْ دَیْمُوْمَۃِ مُلْکِہٖ وَبَقَائِہٖ یَا حَیُّ’’۔

فائدہ:۔ (یہ حضرت پیر جی عبداللطیف صاحب رحمۃ اللہ علیہ خلیفہ مجاز حضرت اقدس رائے پوری رحمۃ اللہ علیہ کے مجربات و معمولات میں سے ہے)..۔

کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 115

Written by Huzaifa Ishaq

31 October, 2022

You May Also Like…

0 Comments