سورج گرہن پر نماز

مسنون زندگی قدم بہ قدم

سورج گرہن پر نماز

 حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں سورج گرہن ہوا تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں تشریف لے گئے لوگوں نے صف باندھ لی ’ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تکبیر کہہ کر نماز پڑھائی۔
قرأت شروع کی اور لمبی قرأت کی پھر تکبیر کہہ کر رکوع کیا اور لمبا رکوع کیا۔
پھر سر اٹھایا اور سمع اللّٰہ لمن حمدہ ۔ ربنا لک الحمد کہا۔
پھر کھڑے ہوئے اور لمبی قرأت کی مگر پہلی دفعہ سے کچھ کم تھی پھر تکبیر کہی اور رکوع کیا ’ لمبا رکوع کیا مگر پہلی بار سے کم تھا’ پھر سمع اللّٰہ لمن حمدہ’ ربنالک الحمد کہا’ پھر دو رکعت پوری کیں’ اسی طرح دوسری رکعت پڑھی (اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے) چار رکوع کئے اور چار سجدے کئے اور نماز سے فراغت سے قبل ہی آفتاب صاف ہو گیا تھا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر خطبہ ارشاد فرمایا’ اللہ کی حمد و ثنا بیان کی جیسا کہ وہ لائق حمد ہے پھر فرمایا یہ آفتاب و ماہتاب اللہ کی نشانیوں میں سے نشانیاں ہیں یہ کسی کی موت و حیات کی وجہ سے گرہن میں نہیں آتے جب تم یہ دیکھا کرو تو نماز کی طرف دوڑا کرو ۔(ابن ماجہ)

کتاب کا نام: مسنون زندگی قدم بہ قدم
صفحہ نمبر: 166

Written by Huzaifa Ishaq

10 October, 2022

You May Also Like…

0 Comments