سجدہ کے سنن و مستحبات

مسنون زندگی قدم بہ قدم

سجدہ اور جلسہ کے سنن و مستحبات

۔1۔ دونوں ہتھیلیوں کے درمیان سجدہ میں سر کو اس طرح رکھنا کہ ہتھیلیاں کانوں کے مقابل آ جائیں۔

۔2۔ سجدہ میں انگوٹھوں کا کان کے مقابل اور محاذاۃ میں آ جانا، کان یا گالوں سے ہتھیلیوں کا الگ رہنا، ملنا نہیں دونوں ہتھیلیوں کا بالکل سیدھا قبلہ رُخ رکھنا۔

۔3۔ دونوں ہاتھوں کی اُنگلیوں کا بالکل سیدھا ملا ہوا ہونا خصوصاً انگوٹھوں کا انگشت شہادت سے ملا ہوا ہونا تاکہ تمام اُنگلیوں کا رُخ بالکل سیدھا قبلہ کی جانب ہو جائے۔

 ۔4۔ سجدہ کی حالت میں کہنیوں کا پہلو سے الگ رہنا۔

۔5۔ دونوں ہاتھوں کا زمین سے بالکل الگ رہنا۔

۔6۔ دونوں رانوں کا پیٹ سے الگ رہنا۔

۔7۔ سرین (چوتڑ) کا ایڑیوں سے الگ اُٹھا ہوا رہنا۔

۔8۔ دونوں پیروں کی اُنگلیوں کے سرے مڑ کر قبلہ رُخ ہو جانا، دونوں قدم پورے سجدہ کی حالت میں زمین پر ٹکے رہنا نہ ہلنا اور کسی پیر کا اُٹھنا۔

۔9۔ دونوں قدموں کا بالکل برابر محاذاۃ میں ہونا کہ ایک ٹخنہ دوسرے کے مقابل ہو جائے۔

۔10۔ سجدہ میں 3؍مرتبہ تسبیح کا ادا کرنا۔

۔11۔ ناک کی سخت ہڈی کو زمین پر ٹیکنا۔

۔12۔ سجدہ کی حالت میں نظرناک کی جانب ہونا۔

سجدہ سے اُٹھنے کی سنتیں

۔1۔ اللہ اکبر کہنا۔

 ۔2۔ سر اُٹھانے سے پہلے تکبیر کا شروع کرنا اور جلسہ میں اطمینان سے بیٹھنے میں ختم کردینا، سجدہ سے اُٹھنے میں پہلے پیشانی، پھر ناک، پھر دونوں ہاتھوں کو پھر گھٹنوں کو اُٹھانا۔

 ۔3۔ اگر دوسری رکعت کے لیے دوسرے سجدہ سے کھڑا ہونا ہے تو گھٹنوں پر ہاتھ رکھ کر اس کے سہارے کھڑا ہونا، ہاتھوں کو زمین پر رکھ کر اس کے سہارے کھڑا نہیں ہونا۔

۔4۔ دونوں پیروں کے سہارے سیدھا اُٹھ جانا۔

دونوں سجدوں کے درمیان جلسہ کی سنتیں

۔1۔ دونوں سجدوں کے درمیان اطمینان و سکون سے بیٹھنا کہ تمام اعضاء اپنی جگہ پر آ جائیں۔

۔2۔ دونوں سجدوں کے درمیان ایک تسبیح کی مقدار بیٹھنا۔

۔3۔ ہاتھوں کی اُنگلیوں کا کھلا ہوا بالکل سیدھا ہونا۔

۔4۔ ہاتھوں کی اُنگلیوں کا نہ بالکل ملا ہوا اور نہ بالکل الگ ہونا۔

۔5۔ اُنگلیوں کے سرے سیدھے قبلہ کی جانب ہونا، زمین کی جانب مڑے ہوئے نہ ہونا، خصوصاً انگوٹھوں کا گود کی جانب گرا ہوا نہ ہونا بلکہ رُخ قبلہ ہونا۔

۔6۔ بیٹھنے میں دائیں پیر کو کھڑا رکھنا اور بائیں پیر کو بچھا دینا۔

۔7۔ دونوں پیروں کی اُنگلیوں کو جانب قبلہ رکھنا۔

۔8۔ دائیں پیر کو اس طرح کھڑا رکھنا کہ اُنگلیوں کے سرے مڑ کر قبلہ کی جانب ہو جائیں اور تلوے کا رُخ پیچھے جانب مشرق کو ہو جائے۔

۔9۔ بائیں پیر کو اس طرح زمین پر بچھانا اور اس کی اُنگلیوں کو (انگوٹھا اور بیچ والی اُنگلی) دائیں پیر سے اس طرح لگانا کہ اس کے سہارے حتی الوسع اُنگلیوں کے پوروں اور سروں کا رُخ قبلہ کی جانب ہو جائے۔

۔10۔ دونوں ہاتھوں کی کلائیوں اور کہنیوں کا ران سے ملا ہوا ہونا۔ (السعایہ، صفحہ:21)

۔11۔ بیٹھنے کی حالت میں نگاہ کا گود اور دونوں ہاتھوں کے مابین ہونا۔ (مراقی الفلاح)

کتاب کا نام: مسنون زندگی قدم بہ قدم
صفحہ نمبر: 156 تا 157

Written by Huzaifa Ishaq

10 October, 2022

You May Also Like…

0 Comments