زیارت نبوی کے خاص عمل

Barakat e Darood Shareef

زیارت نبوی کے خاص عمل

حضرت تھانوی رحمہ اللہ زادالسعید میں تحریر فرماتے ہیں کہ سب سے زیادہ لذیذتر اور شیریں تر خاصیت درُود شریف کی یہ ہے کہ اس کی بدولت عُشّاق کو خواب میں حضور پُر نور صلی ﷲ علیہ وسلم کی دولتِ زیارت میسّر ہوتی ہے۔ بعض درُودوں کو بالخصوص بزرگوں نے آزمایا ہے ۔
شیخ عبدالحق محدّث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ نے کتاب ترغیب اہل السعادت میں لکھا ہے کہ شبِ جمعہ میں دو رکعت نماز نفل پڑھے اور ہر رکعت میں گیارہ 11 بار آیت الکرسی اور گیارہ بار قُل ہو اللہ اور بعد سلام سو 100 بار یہ درُود شریف پڑھے۔ ان شاء اللہ تین جمعے نہ گذرنے پائیں گے کہ زیارت نصیب ہوگی’ وہ درُود شریف یہ ہے۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَاٰلِہٖ وَاَصْحَابِہٖ وَسَلِّمْ
دیگر نیز شیخ موصوف نے لکھا ہے کہ جو شخص دو 2 رکعت نماز پڑھے اور ہر رکعت میں بعد الحمد کے پچیس 25 بار قل ہو اللہ اور بعد سلام کے یہ درُود شریف ہزار مرتبہ پڑھے دولتِ زیارت نصیب ہو’ وہ یہ ہے’۔
۔صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ۔
دیگر نیز شیخ موصوف نے لکھا ہے کہ سوتے وقت ستر 70 بار اس درُود شریف کو پڑھنے سے زیارت نصیب ہو۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍم بَحْرِ اَنْوَارِکَ وَمَعْدَنِ اَسْرَارِکَ وَلِسَانِ حُجَّتِکَ وَعُرُوْسِ مَمْلُکَتِکَ وَاِمَامِ حَضَرَتِکَ وَطِرَازِ مُلْکِکَ وَخَزَائِنِ رَحْمَتِکَ وَطَرِیْقِ شَرِیْعَتِکَ اَلْمُتَلَذِّذِ بِتَوْحِیْدِکَ اِنْسَانُ عَیْنِ الْوَجُوْدِ وَالسَّبَبُ فِیْ کُلِّ مَوْجُوْدِ عَیْنُ اَعْیَانِ خَلْقِکَ الْمُتَقَدِّمُ مِنْ نُّوْرِ ضِیَآئِکَ صَلٰٓوۃً قُدُوْمُ بِدَوَامِکَ وَتَبْقٰی بِبَقَآئِکَ لَا مُنْتِھٰی لَھَا دُوْنَ عِلْمِکَ صَلَوٰۃً تُرْضِیْکَ وَتُرْضِیْہِ وَتَرْضٰی بِھَا عَنَّا یَارَبَّ الْعٰلَمِیْنَ ۔
دیگر اس کو بھی سوتے وقت چند بار پڑھنا زیارت کے لئے شیخؒ نے لکھا ہے۔
اَللّٰھُمَّ رَبَّ الْحِلِّ وَالْحَرَامِ وَرَبَّ الْبَیْتِ الْحَرَامِ وَرَبَّ الرُّکْنِ وَالْمُقَامِ اَبْلِغْ لِرُوْحِ سَیِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ مِّنَّا السَّلَامَ۔
مگر بڑی شرط اس دولت کے حصُول میں قلب کا شوق سے پُر ہونا اور ظاہری و باطنی مصیبتوں سے بچنا ہے۔ انتہیٰ۔

کتاب کا نام: برکات درود شریف کے حیرت انگیز واقعات
صفحہ: 123 – 124

Written by Huzaifa Ishaq

13 November, 2022

You May Also Like…

0 Comments