زمین کے تمام باشندوں کے برابر عمل

Barakat e Darood Shareef

زمین کے تمام باشندوں کے برابر عمل

حضرت ابو بکر صدیق کا بیان ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس موجود تھا ایک آدمی نے آکر سلام کیا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو سلام کا جواب دیا اور کشادہ روئی کے ساتھ اس کو اپنے پہلو میں بیٹھا لیا جب وہ شخص اپنا کام پورا کر کے اُٹھ گیا۔
تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے ابوبکر!۔
روزانہ اس شخص کا عمل باشندگان زمین کے (سارے) اعمال کے برابر اٹھایا جاتاہے میں نے عرض کیا ایسا کیوں ہے فرمایا جب صبح ہوتی ہے تو یہ شخص دس بار مجھ پر درُود پڑھتاہے اور اس کا یہ درُود ایسا ہوتاہے جیسے ساری مخلوق کا درُود میں نے عرض کیا وہ کیا درُود ہے فرمایا وہ کہتاہے۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ النَّبِیْ عَدَدَ مَنْ صَلیّٰ مِنْ خَلْقِکَ
وَصَلِ عَلیٰ مُحَمَّدٍ کَمَا یَنْبْغِیْ لَنَا اَنْ نصُِّلیَ عَلَیْہِ
وصَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ النَّبِیِْ کَمَا اَمَرْتَنَا اَنْ نُصَلِیْ عَلَیْہِ۔

کتاب کا نام: برکات درود شریف کے حیرت انگیز واقعات
صفحہ نمبر: 48

Written by Huzaifa Ishaq

10 November, 2022

You May Also Like…

0 Comments