دل کی روشنی اور تازگی

Barakat e Darood Shareef

دل کی روشنی اور تازگی
درُود شریف سے دل کو روشنی اور تازگی حاصل ہوتی ہے

علامہ مجد الدین فیرور آبادی رحمہ اللہ ایک مرتبہ راستہ بھول گئے تو حضرت خضر ابن انشا ابو العباس علیہ السلام اور حضرت الیاس بن بسام علیہ السلام سے ملاقات ہوئی تو ان سے پوچھا کہ آپ نے حضرت محمد صلی ﷲ علیہ وسلم کو دیکھا ہے؟ دونوں نے کہا کہ ہاں۔
میں نے کہا کہ آپ حضرات کوئی ایسی چیز مجھ کو بتائیں جو آپ نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم سے سنی ہو تاکہ میں آپ سے روایت کروں۔
ان حضرات نے بتایا کہ ہم نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم سے سنا فرما رہے تھے کہ جو مؤمن بھی حضرت محمد صلی ﷲ علیہ وسلم پردرُود شریف پڑھے، اللہ تعالیٰ اس کے دل کو تازہ کردیتے ہیں اور منور کردیتے ہیں۔

کتاب کا نام: برکات درود شریف کے حیرت انگیز واقعات
صفحہ نمبر: 201 – 202

Written by Huzaifa Ishaq

13 November, 2022

You May Also Like…

0 Comments