درُود شریف نہ لکھنے کی سزا

حضرت حسن بن موسیٰ الخضرمی جو کہ ابن عجینہ کے نام سے مشہور ہیں فرماتے ہیں کہ جب میں حدیث لکھتا تھا تو جلدی کی وجہ سے درُود شریف کے لئے ایک خط کھینچ دیا کرتا تھا۔
۔(یعنی درُود شریف لکھنے کے بجائے ایک خط کھینچ دیا کرتا تھا) تو میں نے خواب میں نبی اکرم صلی ﷲ علیہ وسلم کو دیکھا۔
آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کیا بات ہے تم حدیث لکھتے ہو تو مجھ پر درُود شریف نہیں لکھتے جیسا کہ ابو عمرو الطبرانی مجھ پر درُود شریف بھیجتے ہیں۔
کہتے ہیں کہ میں گھبرا کر اٹھا اور اللہ تعالیٰ نے میرے دل میں ڈالا کہ میں کوئی حدیث بغیر صلی اﷲ علیہ وسلم کے نہیں لکھوں گا۔

کتاب کا نام: برکات درود شریف کے حیرت انگیز واقعات
صفحہ نمبر: 207