حضرت خثیمہ کی شہادت کی دعا

جدید سیرت النبی ﷺ اعلیٰ ایڈیشن 3 جلد

حضرت خثیمہ کی شہادت کی دعا

غزوۂ بدر سے رہ جانے پر حسرت

خثیمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے (جن کے بیٹے سعد غزوۂ بدر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شہید ہو چکے تھے ) بارگاہ نبوی میں حاضر ہو کر عرض کیا یا رسول اللہ افسوس مجھ سے غزوۂ بدر رہ گیا۔
جس کی شرکت کا میں بڑا ہی حریص اور مشتاق تھا۔
یہاں تک کہ اس سعادت کے حاصل کرنے میں بیٹے سے قرعہ اندازی کی مگر یہ سعادت میرے بیٹے سعد کی قسمت میں تھی قرعہ اس کے نام کا نکلا اور شہادت اس کو نصیب ہوئی اور میں رہ گیا۔

خواب اور شہادت

آج شب میں نے اپنے بیٹے کو خواب میں دیکھا ہے نہایت حسین و جمیل شکل میں ہے۔ جنت کے باغات اور نہروں میں سیر و تفریح کرتا پھرتا ہے اور مجھ سے یہ کہتا ہے اے باپ تم بھی یہیں آ جاؤ دونوں مل کر جنت میں ساتھ رہیں گے ۔ میرے پروردگار نے جو مجھ سے وعدہ کیا تھا وہ میں نے بالکل حق پایا۔
یا رسول اللہ! اس وقت سے اپنے بیٹے کی مرافقت کا مشتاق ہوں۔ بوڑھا ہو گیا اور ہڈیاں کمزور ہو گئیں۔
اب تمنا یہ ہے کہ کسی طرح اپنے رب سے جا ملوں۔
یا رسول اللہ ’ اللہ سے دعا کیجئے کہ اللہ مجھ کو شہادت اور جنت میں سعد کی مرافقت نصیب فرمائے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خثیمہ کے لئے دعا فرمائی۔ اللہ نے آپ کی دعا قبول فرمائی اور خثیمہ معرکہ احد میں شہید ہوئے۔
ان شاء اللہ ثم ان شاء اللہ امید واثق ہے کہ حضرت خثیمہ اپنے بیٹے سعد سے جاملے رضی اللہ تعالیٰ عنہما

کتاب کا نام: جدید سیرت النبی اعلیٰ

Written by Huzaifa Ishaq

8 November, 2022

You May Also Like…

0 Comments