جوتا چپل چوری نہ ہونے کا عمل

 حضرت سلطان جی نے فرمایا کہ ہم تم کو ایک عمل بتلاتے ہیں اس کوکرنے سے جوتہ چپل کبھی چوری نہ ہوگا…۔
وہ یہ ہے کہ جوتہ رکھ کر یہ کہہ دیاجائے کہ ‘‘میں نے اس کومباح کیا ’’۔
اورراز اس کایہ ہے کہ چور کی قسمت میں توحرام ہے ہی، اور یہ مباح کرنے سے حلال ہوگیا اس لیے وہ اس کو نہ ملے گا… اگرچہ طالب علمانہ شبہات کی گنجائش ہے مگر بزرگوں کے کلام میں برکت ہوتی ہے..۔
ایک صاحب نے مجھ کوبھی یہ عمل بتلاکر کہاتھا کہ مجرب ہے..۔
ایک صاحب نے عرض کیا کہ اس حالت میں اگرکوئی لے لے تو پھرمالک کواس سے لینے کاحق نہ ہوناچاہیے؟
فرمایا کہ سلطان جی نے مباح کرنے کوفرمایا ہے… مالک بنانے کو نہیں فرمایا… تواگرکوئی اٹھالے تواس سے لینے کاحق باقی ہے (کیوں کہ وہ مالک نہیں بنا) بخلاف مالک کردینے کے کہ اس میں یہ حق نہیں رہتا…( الاشرف )

کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 191 – 192