جنات کو شکست دینے والے کلمات

Idara Taleefat E Ashrafia

جنات کو شکست دینے والے کلمات

حضرت ابو تیاح رحمہ اللہ کہتے ہیں حضرت عبدالرحمن بن خنبش تمیمی رضی اللہ عنہ عمر رسیدہ ہو چکے تھے میں نے ان سے پوچھا کیا آپ نے حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کا زمانہ پایا ہے؟۔
انہوں نے کہا جی ہاں میں نے کہا جس رات جنات نے حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کے ساتھ مکر و فریب کرنا چاہا تھا۔
اس رات حضور صلی اﷲ علیہ وسلم نے کیا کیا تھا؟
انہوں نے کہا اس رات شیاطین گھاٹیوں اور پہاڑی راستوں سے اتر کر حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کے پاس آنے لگے…۔
ان میں سے ایک شیطان کے ہاتھ میں آگ کا ایک شعلہ تھا جس سے وہ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کا چہرہ انور جلانا چاہتا تھا اس پر حضرت جبرئیل علیہ السلام آسمان سے اتر کر حاضر خدمت ہوئے ۔
اورعرض کیا اے محمد! پڑھئے حضور صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کیا پڑھوں؟ انہوں نے کہا یہ دعا پڑھئے…۔

۔” اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اﷲِ التَّامَّۃِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَذَرَأَ وَبَرَأَ
وَمِنْ شَرِّ مَا یَنْزِلُ مِنَ السَّمَاءِ وَمِنْ شَرِّ مَا یُعْرُجُ فِیْھَا
وَمِنْ شَرِّ فِتَنِ اللَّیْلِ وَالنَّھَارِ وَمِنْ شَرِّ کُلِّ طَارِقٍ اِلاَّ طَارِقًا یَّطْرُقُ بِخَیْرٍ یَّارَحْمَانُ “..۔

ترجمہ:..۔ “میں اللہ کے کامل کلمات کی پناہ لیتا ہوں ان تمام چیزوں کے شر سے جنہیں اس نے پیدا فرما کر پھیلادیا
اور جنہیں اس نے بے مثال بنایا اور ہر اس چیز کے شر سے جو آسمان سے اترتی ہے
اور ہر اس چیز کے شر سے جو آسمان میں چڑھتی ہے اور رات اور دن کے فتنوں سے
اوررات کو پیش آنے والے ہر حادثہ کے شر سے سوائے اس حادثہ کے جو خیر لے کر آئے… اے رحمن”۔
چنانچہ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم نے یہ کلمات کہے جس سے ) ان شیاطین کی آگ بجھ گئی اور اللہ نے انہیں شکست دیدی..”۔

Written by Huzaifa Ishaq

30 October, 2022

You May Also Like…

0 Comments