تمام فکریں دور ہو جائیں گے

Barakat e Darood Shareef

تمام فکریں دور ہو جائیں گے

حضرت اُبی بن کعب کا بیان ہے میں نے عرض کیا یا رسول اللہ میں آپ پر درُود بہت پڑھتا ہوں کتنی بار پڑھا کروں۔
فرمایا: جتنی (بھی) چاہو ۔
میں نے عرض کیا (ذکر خداوندی اور دعا کا) ایک چوتھائی (درُود کے لئے مقرر کرلوں)۔
فرمایا: جتنا تم چاہو اگر زیادہ کر لو تو تمہارے لئے بہتر ہو گا۔
میں نے عرض کیا (کل ذکر کا)آدھا حصہ (درُود کو بنا لوں۔
فرمایا: تم جتنا چاہو (کر لو لیکن) اگر زیادہ کر لو تو تمہارے لئے بہتر ہو گا۔
میں نے عرض کیا:کیا دو تہائی؟۔
فرمایا جتنا چاہو مگر زیادہ کر لو تو تمہارے لئے بہتر ہو گا ۔
میں نے عرض کیا: کیا میں اپنی ساری دعا آپ کے لئے کر دوں ۔
فرمایا تو ایسی حالت میں تمہارے سارے فکر دور ہو جائیں گے، کام پورے کر دئیے جائیں گے اور تمہارے گناہ ساقط کر دئیے جائیں گے۔ (رواہ الترمذی)

کتاب کا نام: برکات درود شریف کے حیرت انگیز واقعات
صفحہ نمبر: 45 – 46

Written by Huzaifa Ishaq

10 November, 2022

You May Also Like…

0 Comments