تشہد میں بیٹھنے کا مسنون طریقہ

مسنون زندگی قدم بہ قدم

تشہد میں بیٹھنے کا مسنون طریقہ

۔1۔ جس طرح دو سجدوں کے درمیان جلسہ میں بیٹھنے کا طریقہ ہے اسی طرح قعدہ اولیٰ اور قعدہ ثانیہ میں بیٹھنے کا وہی طریقہ مسنون ہے۔

۔2۔ تشہد میں تشہد ابن مسعود جو ہمارے درمیان رائج ہے اسی کا پڑھنا مستحب ہے۔ (طحطاوی، صفحہ:155)

تشہد میں اشارہ کے متعلق سنتیں

۔1۔ کلمہ شہادت میں لا الٰہ کے وقت اشارہ کرنا سنت ہے۔

۔2۔ حلقہ بناکر اشارہ کرنا مسنون ہے، بلاحلقہ بنائے اُنگلی کو پھیلائے ہوئے کی صورت میں اُٹھانا اشارہ کرنا خلاف سنت ہے۔

۔3۔ حلقہ کے مسنون طریقوں میں سے ایک طریقہ یہ ہے کہ خنصر بنصر کو مٹھی باندھنے کی طرح موڑے اور بیچ کی اُنگلی کے سرے کو انگوٹھے کے سرے سے ملاکر حلقہ بنالے اور انگشت شہادت سے اشارہ کرے۔ (شامی، صفحہ 508)

۔4۔ انگشت شہادت کو قبلہ کی طرف اُٹھاتے ہوئے اشارہ کرنا، آسمان کی طرف نہ اُٹھانا۔

۔5۔ لا الٰہ کے وقت انگشت شہادت کو اُٹھانا اور الا اللہ کے وقت گرا دینا۔ (طحطاوی، صفحہ 147)

 ۔6۔ شروع تشہد سے حلقہ نہ بنانا بلکہ کلمہ شہادت کے وقت حلقہ بنانا۔

۔7۔ حلقہ کو اخیر تشہد سلام تک باقی رکھنا۔ (السعایہ، صفحہ 121)

تشہد کے بعد تیسری رکعت کیلئے اُٹھنے کا مسنون طریقہ

۔1۔ اللہ اکبر کہتے ہوئے اُٹھنا۔

۔2۔ آخر سجدہ سے تکبیر شروع کرنا اور سیدھے کھڑے ہونے تک تکبیر کو ختم کرنا۔

۔3۔ دونوں قدم کی اُنگلیوں کے سہارے سیدھے اُٹھنا۔

۔4۔ دونوں ہاتھوں کو گھٹنے پر رکھتے ہوئے اس کے سہارے اُٹھنا، ہاتھوں کو زمین پر رکھ کر اس کے سہارے نہ اُٹھنا۔

۔5۔ بلا بیٹھے سیدھے کھڑے ہو جانا۔

کتاب کا نام: مسنون زندگی قدم بہ قدم
صفحہ نمبر: 158

Written by Huzaifa Ishaq

10 October, 2022

You May Also Like…

0 Comments