بہت بڑے ثواب والا درود شریف

Barakat e Darood Shareef

بہت بڑے ثواب والا درود شریف

 حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے حضور اقدس صلی اﷲ علیہ وسلم کا یہ ارشاد نقل کیا ہے:۔
جس شخص کو یہ بات پسند ہوکہ جب وہ درُود پڑھا کرے ہمارے گھرانے پر ۔
تو اس کا ثواب بہت بڑے پیمانہ میں ناپاجائے تو وہ ان الفاظ سے درُود پڑھا کرے
۔(اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ النَّبِیّ اَلاُمِّیِّ
وَعَلَیٰ اَزْوَاجِہِ اُمَّہَاتُ الْمُؤْمِنِینَ
وَعَلَیٰ اَوْلَادِہِ وَعَلَیٰ آلِ بَیْتِہِ
کَمَا صَلَّیْتَ عَلَیٰ آَلِ اِبْرَاھِیمَ اِنَّکَ حَمِیدٌ مَجِیدْ )۔
ترجمہ:۔
اے اللہ درُود بھیج محمد ( صلی اﷲ علیہ وسلم ) پر جو نبی اُمّی ہیں اور ان کی بیویوں پر جو سارے مسلمانوں کی مائیں ہیں اور آپ کی آل اولاد پر اور آپ کے گھرانے پر جیسا کہ درُود بھیجا آپ نے آلِ ابراہیم پر بیشک آپ ہی حمد ہیں بُزرگ ہیں۔(ابوداؤد)

کتاب کا نام: برکات درود شریف کے حیرت انگیز واقعات
صفحہ نمبر: 104

Written by Huzaifa Ishaq

10 November, 2022

You May Also Like…

0 Comments