اللہ کی صفات جاننا کیوں ضروری ہے؟

Idara Taleefat E Ashrafia

اللہ تعالیٰ کی صفات کا جاننا کیوں ضروری ہے؟

قرآن کریم میں اسماء حسنیٰ اور صفاتِ خداوندی کو جگہ جگہ نہایت وضاحت اور شرح و بسط کے ساتھ بیان کیا گیا ہے….۔ کیونکہ اس کے بغیر خالق کائنات کی معرفت حاصل نہیں ہوسکتی جو انسانوں کی اصلاح کے لیے سب سے زیادہ سود مند اور مفید چیز ہے… مثلاً جو لوگ یہ نہیں جانتے کہ …۔
اللہ تعالیٰ رزاق ہیں وہ اللہ تعالیٰ کو ماننے کے باوجود بہت سی چیزوں کو رزاق سمجھنے لگتے ہیں…کوئی باپ کو…کوئی شوہر کو…کوئی بادشاہ کو رزاق خیال کرتا ہے تو کوئی کھیتی اور دُکان کو رزاق سمجھتا ہے … اسی طرح جو لوگ یہ نہیں جانتے کہ اللہ تعالیٰ ۔…. شَدِیْدُ الْعِقَابُ’…اور …ذُوْالطَّوْلِ’…ہیں ….وہ اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھنے کے باوجود جرائم پیشہ ہو جاتے ہیں اور گناہوں سے باز نہیں آتے اور جو لوگ یہ نہیں جانتے کہ اللہ تعالیٰ …...غَفُوْرٌ رَّحِیْم’…اور …اَرْحَمُ الرّٰحِمِیْنَ’…ہیں…۔
وہ رحمت خدا وندی سے نااُمید اور مایوس ہو جاتے ہیں ….اور یہ سمجھتے ہیں…. کہ ہم اتنے بڑے پاپی ہیں کہ ہماری ہرگز بخشش نہیں ہوسکتی…پھر وہ بے لگام ہو جاتے ہیں..۔
الغرض اسماء الٰہی اور صفاتِ خدا وندی کی معرفت کے بغیر انسانوں کی اصلاح اور نفوس کا تزکیہ نہیں ہوسکتا اس لیے صفاتِ خداوندی کا جاننا نہایت ضروری ہے..۔

کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 151 – 152

Written by Huzaifa Ishaq

2 November, 2022

You May Also Like…

0 Comments