گناہوں کی صفائی

گناہوں کی صفائی

حضرت ابوبکر صدیق راوی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔
نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درُود پڑھنا گناہوں کو اس سے زیادہ مٹا دیتا ہے۔
جتنا پانی آگ کو (بجھاتا ہے) اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سلام پڑھنا گردنیں (یعنی بَردے) آزاد کرنے سے بھی افضل ہے۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت (راہ خدا میں اپنا) خونِ دل دینے سے بھی افضل ہے۔
یا فرمایا: راہِ خدا میں شمشیر زنی سے بھی افضل ہے ۔

کتاب کا نام: برکات درود شریف کے حیرت انگیز واقعات
صفحہ نمبر: 48