کشتی میں جیتنے کاتعویذ

کشتی میں جیتنے کاتعویذ

حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:۔
ایک پہلوان نے کشتی میں غالب رہنے کامجھ سے تعویذ مانگا …۔
میں نے کہا کہ اگر تمہارا مقابل کوئی مسلمان نہیں ہے توتعویذ دے دوں گا ورنہ نہیں… (مجالس حکیم الامت)
اوربمبئی سے ایک خط آیا ہے
کہ کوئی ایسا تعویذ دے دو کہ میں کشتی میں کسی سے مغلوب نہ ہوں میرا جی تونہ چاہتاتھا ….۔
کہ تعویذ لکھوں مگرخیر اس کی خاطر یہ تعویذ لکھ دیا..۔
۔”یَاذالبطشِ الشَدِیْدِ اَنْتَ الَّذِی لَا یُطَاقُ اِنْتِقَامُہ” (الصبر ملحقہ فضائل صبر و شکر)

کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 193