ڈراؤنی چیز سے حفاظت کی دعا
حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کو بتایا کہ وہ رات کو کچھ ڈراؤنی چیزیں دیکھتے ہیں جن کی وجہ سے وہ رات کو تہجد کی نماز نہیں پڑھ سکتے..۔
حضور صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا:۔
اے خالد بن ولید! کیا میں تمہیں ایسے کلمات نہ سکھادوں کہ جب تم ان کو تین مرتبہ پڑھ لو گے تو اللہ تعالیٰ تمہاری یہ تکلیف دور کر دیں گے … حضرت خالد رضی اللہ عنہ نے کہا یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں ضرور سکھائیں میں نے آپ کو اپنی یہ تکلیف اسی لئے تو بتائی ہے… حضور صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا یہ کلمات کہا کرو..۔
‘‘اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اﷲِ التَّامَّۃِ مِنْ غَضَبِہٖ وَعِقَابِہٖ وَشَرِّ عِبَادِہٖ وَمِنْ ھَمَزَاتِ الشَّیَاطِیْنِ وَاَنْ یَّحْضُرُوْنِ’’
۔‘‘میں اللہ کے غصہ اور اس کی سزا سے… اور اس کے بندوں کے شر سے اور شیاطین کے وساوس سے اور شیاطین کے میرے پاس آنے سے …. اس کے کامل کلمات کی پناہ چاہتا ہوں…۔
کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 79 – 80

مجربات اکابر
مجربات اکابر
یہ کتاب اکابر واسلاف کے مستند اور مجرب عملیات کا خزینہ ہے جس سے فائدہ اٹھا کر ہم اپنی دنیا وآخرت سنوار سکتے ہیں۔ عہدنبوت سے اب تک مشاہیر اسلاف امت کے مجرب عملیات، معمولات اور اذکار و وظائف جمع کئے گئے ہیں ۔ یہ مجموعہ آج کی پریشان حال امت کے لئے ایک ایسا روحانی تحفہ ہے جو انہیں بازاری قسم کے عاملوں سے نجات دلا سکتا ہے ۔