ٹرانسفر …. تبادلہ ملازمت ہوجانے کااہم عمل
ایک جگہ سے دوسری جگہ تبادلہ ملازمت کیلئے فرمایا:۔
رَبِّ اَدْ خِلْنِیْ مُدْخَلَ صِدْقٍ وَّاَخْرِجْنِیْ مُخْرَجَ صِدْقٍ وَّاجْعَلْ لِّیْ مِنْ لّدُنْکَ سُلْطَانًا نَّصِیْراً… (پارہ 15 بنی اسرائیل)
اول آخر سات سات بار دوردشریف کے ساتھ عشاء کے بعد ستربار ( یہ آیت) پڑھا کرے…۔
اورلفظ “مدخل صدق” پرجہاں کاتبادلہ مقصود ہو تصورکریں … اور “مخرج صدق” پرجہاں سے جانا مطلوب ہو وہاں کاتصورکریں..۔
اور “سلطانا نصیرا” پریہ تصور کریں کہ عزت کے ساتھ تبادلہ ہو… (ملفوظات دعوات عبدیت )
کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 192

مجربات اکابر
مجربات اکابر
یہ کتاب اکابر واسلاف کے مستند اور مجرب عملیات کا خزینہ ہے جس سے فائدہ اٹھا کر ہم اپنی دنیا وآخرت سنوار سکتے ہیں۔ عہدنبوت سے اب تک مشاہیر اسلاف امت کے مجرب عملیات، معمولات اور اذکار و وظائف جمع کئے گئے ہیں ۔ یہ مجموعہ آج کی پریشان حال امت کے لئے ایک ایسا روحانی تحفہ ہے جو انہیں بازاری قسم کے عاملوں سے نجات دلا سکتا ہے ۔