وبائی امراض سے شفاء کا عمل

وبائی امراض سے شفاء وصحت یابی کامفید عمل

حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:۔
جب میں مدرسہ جامع العلوم کانپور میں مدرس تھا… اتفاقاً کانپور میں طاعون کی وبا پھیلی… میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک بزرگ فرمارہے ہیں کہ کھانے پینے کی چیزوں پرتین مرتبہ سورۃ قدر اِنَّا اََنْزَلْنَاہٗ الخ۔۔۔ …. پوری سورۃ القدر پڑھ کردم کرکے پلایاجائے …. مریض کوصحت ہوجائیگی..۔ اور تندرست اورمحفوظ رہے گا… ( مجالس حکیم الامت)

 فرمایا ایک زمانہ میں وبا پھیلی ہوئی تھی میں نے خواب میں دیکھا تھا کہ اناانزلناہ (سورۃ القدر) پانی پردم کرکے پلانامفید ہے مگرمیں اس میں فاتحہ اورآیات شفاء کوبھی ملالیتاہوں…(الکلام الحسن )

کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 194