نبی علیہ السلام نے ایک تہائی قرآن سنایا

ثلث قرآن کا ثواب

ترمذی نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں سے فرمایا کہ سب جمع ہو جائیں کہ تمہیں ایک تہائی قرآن سناؤں گا جو جمع ہوسکتے تھے جمع ہوگئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور
۔‘‘قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ’’ کی قرأت فرمائی اور ارشاد فرمایا کہ:۔
یہ سورۃ ایک تہائی قرآن کے برابر ہے… رواہ مسلم فی صحیحہ، ابوداؤد، ترمذی، نسائی نے ایک طویل حدیث میں روایت کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ:۔
جو شخص صبح و شام ‘‘قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ’’ (پوری سورۃ) اور معوذتین ‘‘قل اعوذ بربّ الفلق، قل اعوذ بربّ النّاس’’ پڑھ لیا کرے تو یہ اس شخص کے لیے کافی ہے..۔

کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 134