مریض کی شفایابی کی دعا

مریض کی شفایابی کی دعا

حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جوشخص کسی مریض کی عیادت کرے اور اس مریض پر موت کے آثار ظاہر نہ ہوئے ہوں اور عیادت کرنے والا اس مریض کے پاس یہ دعا سات مرتبہ پڑھے تو اللہ تعالیٰ اسے ضرور شفا عطا فرمائے گا..۔

اَسْئَلُ اللّٰہَ الْعَظِیْمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ اَنْ یَّشْفِیَکَ

میں اللہ تعالیٰ عظمت والے سے سوال کرتا ہوں جو عرش عظیم کا رب ہے کہ وہ تجھے شفا نصیب فرمائے (ابوادؤد)
فائدہ: اگر مریض کوئی خاتون ہو تو یَشْفِیَکِ پڑھے اور اگر یہ دعا اپنی صحت کیلئے پڑھے تو یَشْفِیَنِیْ پڑھ لے..۔

کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 103