مرض وفات کی دعا

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے مرض وفات کی دُعا

حضرت مقبری رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ مروان حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے مرض الوفات میں ان کے پاس گیا
اور اس نے کہا اے ابوہریرہ! اللہ آپ کو شفا عطا فرمائے… انہوں نے فرمایا:۔
۔”اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَحِبُّ لِقَائَکَ فَاَحِبَّ لِقَائِی”۔
ترجمہ:۔ “اے اللہ! میں تیری ملاقات کو محبوب رکھتا ہوں تو میرے سے ملاقات کو محبوب بنا لے”..۔
چنانچہ وہاں سے چل کر مروان ابھی اصحاب القطا مقام تک نہیں پہنچا تھا کہ پیچھے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گی(اخرجہ ابن سعد)

کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 144