متفرق سنت اعمال

بچہ پیدا ہونے کے وقت کی سنتیں

۔1۔ جب بچہ پیدا ہو تو اس کے دائیں کان میں اذان اور بائیں کان میں تکبیر کہنا (مسند ابویعلیٰ)۔
۔2۔ جب سات روز کا ہو جائے تو اس کا اچھا نام رکھنا (ابوداؤد)۔
۔3۔ ساتویں روز عقیقہ کرنا (ابوداؤد) ساتویں روز نہ ہو تو چودھویں ورنہ اکیسویں روز۔۔
۔4۔ کسی بزرگ کے کھائے ہوئے چھوہارے کا گودا لے کر بچے کے منہ میں چٹانا اور بزرگ کا دُعا کرنا۔ (بخاری و مسلم)۔

دیگر سنتیں (متفرق سنت اعمال):۔

۔5۔ گھر پر مہمان آئے تو اس کی عزت و اکرام کرنا (مشکوٰۃ)۔
۔6۔ کسی شخص نے آپ کی مہمان نوازی جان کر نہ کی ہو لیکن جب وہ آپ کے گھر آئے تو اس کی مہمانداری کرنا۔ (ترمذی)
۔7۔ مہمان جب رخصت ہو تو گھر کے دروازے تک اس کو چھوڑنا ۔(ابن ماجہ)
۔8۔ پڑوسی کو اپنی ایذا سے بچانا’ اس کو اچھی بات کہنا ورنہ خاموش رہنا صلہ رحمی کرنا (بخاری و مسلم)
۔9۔ اپنے ہاتھ سے کما کر کھانا (بخاری)
۔10۔: کوئی شخص آپ کے لئے ہدیہ یا تحفہ لائے اور آپ کا اس کی طرف شوق بھی نہ تھا تو اس کا قبول کر لینا (الترغیب)
۔11۔ جمعہ و عیدین کی نماز کے لئے غسل کرنا’ جلدی نماز کے لئے چلے جانا’ وہاں دنیا کی باتیں نہ کرنا’ پہلی صف میں امام کے پیچھے جا کر بیٹھنا آدمی اگر پہلے سے بیٹھے ہوں تو ان کو پھلانگ کر نہ جانا دو آدمیوں میں جو پاس پاس بیٹھے ہوں جدائی نہ کرنا خطبہ کے وقت خاموش رہنا جمعہ سے قبل چار رکعت سنت ہیں جمعہ کے فرضوں کے بعد چار سنت پھر دو سنت ہیں (الترغیب)۔
۔12۔ جو مسلمان ملے اس کو سلام کرنا چھینک آئے تو الحمد للہ کہنا’ سلام کا جواب وعلیکم السلام کہنا اور چھینک کا جواب یرحمک اللہ سے دینا واجب ہے بیمار ہو جائے تو اس کو پوچھنے کے لئے جانا مر جائے تو دوسرے مسلمانوں کے ہوتے ہوئے بھی اس کے جنازے کے پیچھے چلنا’ نماز ودفن میں شریک رہنا۔
جب کوئی دعوت دے تو بلا عذر شرعی دعوت رد نہ کرنا’ امانت کو بعینہ ادا کرنا’ وعدے کو پورا کرنا’ کوئی رشتہ دار بدسلوکی کرے اس کے ساتھ سلوک سے پیش آنا چھوٹوں پر رحم کرنا’ بڑوں کی عزت کرنا’ پڑوسی کے ساتھ احسان کرنا۔
غیر مسلم اقوام کی وضع قطع ان کے رسم و رواج ترک کر کے ان کو اسلام کے مطابق کرنا’ غصہ پی جانا’ مسلمانوں کو اپنے ہاتھ و زبان سے محفوظ رکھنا نعمت پر شکر کرنا مصیبت پر صبر کرنا’ گانے کی طرف کان نہ لگانا ۔(الترغیب والترہیب)
۔13۔ اہلبیت ’ صحابہ کرام’ ازواج مطہرات سب سے محبت رکھنا (ترمذی)
۔14۔ سردار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم پر درودشریف پڑھتے رہنا (ترمذی)
۔15۔ دعا کے اول و آخر میں درود شریف پڑھنا (مشکوٰۃ)
۔16۔ خوش طبعی کرنا اور اس میں سچ بولنا (نشرالطیب)
۔17۔ اپنے اوقات میں کچھ وقت اللہ کی عبادت کے لئے کچھ گھر والوں کے حقوق ادا کرنے کے لئے (جیسے ان سے ہنسنا بولنا)
ایک حصہ اپنے بدن کی راحت کے لئے نکالنا۔
۔18۔ دین کی بات سن کر دوسرے مسلمان تک پہنچانا۔
۔19۔ اپنی زبان کو لایعنی باتوں سے بچانا۔
۔20۔ کشادہ روئی اور حسن اخلاق کے ساتھ ملنا۔
۔21۔ اپنے ملنے جلنے والوں کے حالات کا استفسار کرنا۔
۔22۔ اچھی بات سن کر اس کی اچھائی اور بری بات سن کر اس کی برائی سمجھنا۔
۔23۔ ہرکام کو انتظام سے کرنا۔
۔24۔ کسی قوم کا آبرو دار آدمی ہو تو اس کے ساتھ عزت سے پیش آنا۔
۔25۔ مجلس میں اٹھنا بیٹھنا ذکر اللہ کے ساتھ ہو ہر مجلس میں ایک بارکسی وقت درود شریف پڑھنا۔
۔26۔ مجلس میں جو جگہ مل جائے اسی جگہ بیٹھ جانا۔
۔27۔ کوئی شخص جہاں بیٹھا ہے اس کو کسی ترکیب سے اٹھا کر خود وہاں نہ بیٹھنا۔
۔28۔ بات کا نرمی سے جواب دینا۔
۔29۔ و دیگر دین کی باتوں کا حکم کرنا۔
۔30۔ دس برس کا ہو جائے تو مار کر نماز پڑھوانا۔ (ہذاالکل من نشرالطیب)

کتاب کا نام: مسنون زندگی قدم بہ قدم
صفحہ نمبر: 491 تا 493