لاعلاج مرض کا علاج
فَدَعَا رَبَّہٗٓ اَنِّیْ مَغْلُوْبٌ فَانْتَصِرْ (سورہ قمر آیت 10)
کسی شخص کو ایسی بیماری ہو جو ڈاکٹر ومعالج کی سمجھ میں نہ آئے
یا کوئی دوا اثر نہ کرتی ہو تو اس آیت کو اکیس دن تک روزانہ تین سو تیرہ مرتبہ پڑھ کر
آسمان کی طرف پھونکیں پھر پانی پر دم کرکے پلائیں… ان شاء اﷲ مریض شفا یاب ہوگا..۔
کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 92 – 93

مجربات اکابر
مجربات اکابر
یہ کتاب اکابر واسلاف کے مستند اور مجرب عملیات کا خزینہ ہے جس سے فائدہ اٹھا کر ہم اپنی دنیا وآخرت سنوار سکتے ہیں۔ عہدنبوت سے اب تک مشاہیر اسلاف امت کے مجرب عملیات، معمولات اور اذکار و وظائف جمع کئے گئے ہیں ۔ یہ مجموعہ آج کی پریشان حال امت کے لئے ایک ایسا روحانی تحفہ ہے جو انہیں بازاری قسم کے عاملوں سے نجات دلا سکتا ہے ۔