قوت حافظہ کیلئے بہترین عمل
ایک صاحب نے عرض کیا کہ میراایک لڑکا ہے اس کوقوت حافظہ کی کمی کی شکایت ہے..۔
فرمایا کہ ہمارے حضرت حاجی صاحب رحمہ اللہ اس کیلئے یہ فرمایا کرتے تھے کہ صبح کے وقت روٹی پر الحمد شریف (پوری سورۃ) لکھ کرکھلایاجائے … قوت حافظہ کیلئے بہت مفید ہے..۔
میں نے اس میں بجائے روٹی کے بسکٹ کی ترمیم کردی ہے… کیوں کہ ملاست ( یعنی بسکٹ کے چکنا) ہونے کی وجہ سے اس میں لکھنے میں سہولت ہوتی ہے… اورفرمایا کہ حضرت حاجی صاحب کم ازکم چالیس روز کھانے کیلئے فرمایاکرتے تھے … (ملفوظات حکیم الامت )
کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 198

مجربات اکابر
مجربات اکابر
یہ کتاب اکابر واسلاف کے مستند اور مجرب عملیات کا خزینہ ہے جس سے فائدہ اٹھا کر ہم اپنی دنیا وآخرت سنوار سکتے ہیں۔ عہدنبوت سے اب تک مشاہیر اسلاف امت کے مجرب عملیات، معمولات اور اذکار و وظائف جمع کئے گئے ہیں ۔ یہ مجموعہ آج کی پریشان حال امت کے لئے ایک ایسا روحانی تحفہ ہے جو انہیں بازاری قسم کے عاملوں سے نجات دلا سکتا ہے ۔