سورۃ الملک اور عذاب قبر سے حفاظت

سورۃ الملک اور عذاب قبر سے حفاظت

سورۃ الملک (پ:29) کو حدیث میں واقیہ اور منجیہ بھی فرمایا ہے..۔
واقیہ کے معنی بچانے والی اور منجیہ کے معنی نجات دینے والی…۔
حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔
۔”ھِیَ الْمَانِعَۃُ اَلْمُنْجِیَۃُ تُنْجِیْہِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ”۔
یعنی یہ سورۃ عذاب کو روکنے والی اور عذاب سے نجات دینے والی ہے… یہ اپنے پڑھنے والے کو عذاب قبر سے بچالے گی… (رواہ الترمذی وقال حدیث حسن غریب از قرطبی)

کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 131