سورۃ الدخان سے گناہوں کی معافی

سورۃ الدخان سے گناہوں کی معافی

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔
جو شخص جمعہ کی رات میں سورۃ الدُخان پڑھ لے تو صبح کو اس کے گناہ معاف ہوچکے ہوں گے اور حضرت امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ:۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص نے جمعہ کی رات یا دن میں سورۃ الدُخان پڑھ لی اللہ تعالیٰ اس کے لیے
جنت میں گھر بنائیں گے… (معارف القرآن، ص:756، ج:7)

کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 125 – 126