سورۃ الحشر کی آخری آیات

سورۃ الحشر کی آخری آیات فضیلت شہادت اور ستر ہزار فرشتوں کی دُعائے رحمت

ترمذی میں حضرت معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو صبح کے وقت تین مرتبہ
۔‘‘اَعُوْذُ بِاللّٰہِ السَّمِیْعِ الْعَلِیمِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیم’’۔
اور اس کے بعد تین مرتبہ سورۂ حشر کی آخری تین آیتیں

ھُوَ اللّٰہُ الَّذِیْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ ۔ عٰلِمُ الْغَیْبِ وَالشَّھَادَۃِ ۔ ھُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ * ھُوَ اللّٰہُ الَّذِیْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ ۔ اَلْمَلِکُ الْقُدُّوْسُ السَّلٰمُ الْمُؤْمِنُ الْمُھَیْمِنُ الْعَزِیْزُ الْجَبَّارُ الْمُتَکَبِّرُ ۔ سُبْحٰنَ اللّٰہِ عَمَّا یُشْرِکُوْنَ * ھُوَ اللّٰہُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ لَہُ الْاَسْمَآءُ الْحُسْنٰی ۔ یُسَبِّحُ لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَھُوَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ *۔

پڑھ لے تو اللہ تعالیٰ ستر ہزار فرشتے مقرر فرمادیتے ہیں…. جو شام تک اس کے لیے رحمت کی دُعاکرتے رہتے ہیں… اگر اس دن میں وہ مرگیا تو شہادت کی موت حاصل ہوگی… (مظہری، معارف القرآن، ص:394:ج:8)

کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 130