سوتے وقت استغفار کی دعا

حضرت بلال رضی اللہ عنہ کی دُعا

حضرت بلال رضی اللہ عنہ کی بیوی حضرت ہند کہتی ہیں کہ حضرت بلال رضی اللہ عنہ جب بستر پر لیٹتے تو یہ دعا کرتے:۔
۔‘‘اَللّٰھُمَّ تَجَاوَزْ عَنْ سَیِّئَاتِیْ وَاَعْذِرْنِیْ بِعِلَّاتِیْ’’۔

ترجمہ:۔ ‘‘اے اللہ! … میری برائیوں سے درگزر فرما … اور میری بیماریوں کی وجہ سے مجھے معذور قرار دے’’… (اخرجہ الطبرانی)

کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 142