سفر کے وقت کی نبویؐ دُعائیں
سوار ہونے کا پورا مستحب طریقہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ سواری پر پاؤں رکھتے وقت ….‘‘بِسْمِ اللّٰہِ’’ ….کہے… پھر سوار ہو جانے کے بعد ‘‘اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ’’ کہے اور اس کے بعد یہ کلمات کہے:۔
۔‘‘سُبْحٰنَ الَّذِیْ سَخَّرَلَنَا ھٰذَا وَمَا کُنَّا لَہٗ مُقْرِنِیْنَ وَاِنَّا اِلٰی رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُوْنَ’’ (قرطبی)
نیز آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بھی مروی ہے
اگر آپ کسی سفر پر جارہے ہوتے مذکورہ کلمات کے بعد یہ دُعاء بھی پڑھتے تھے:۔
اَللّٰھُمَّ اَنْتَ الصَّاحِبُ فِی السَّفَرَ وَالْخَلِیْفَۃُ فِی الْاَھْلِ وَالْمَالِ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ وَّعْثآءِ السَّفَرَ وَکَابَۃِ الْمُنْقَلَبِ وَالْحَوْرِ بَعْدَ الْکَوْرِ وَسُوْءِ الْمَنْظَرِ فِی الْاَھْلِ وَالْمَالِ (قرطبی) اَللّٰھُمَّ لَا اِلٰہَ اِلاَّ اَنْتَ ظَلَمْتُ نَفْسِیْ فَاغْفِرْلِیْ اِنَّہٗ لَا یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلاَّ اَنْتَ… ۔
کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 125

مجربات اکابر
مجربات اکابر
یہ کتاب اکابر واسلاف کے مستند اور مجرب عملیات کا خزینہ ہے جس سے فائدہ اٹھا کر ہم اپنی دنیا وآخرت سنوار سکتے ہیں۔ عہدنبوت سے اب تک مشاہیر اسلاف امت کے مجرب عملیات، معمولات اور اذکار و وظائف جمع کئے گئے ہیں ۔ یہ مجموعہ آج کی پریشان حال امت کے لئے ایک ایسا روحانی تحفہ ہے جو انہیں بازاری قسم کے عاملوں سے نجات دلا سکتا ہے ۔