سفر میں خوشحالی اور آسودگی کا وظیفہ

سفر میں خوشحالی اور آسودگی کا وظیفہ

حضرت جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ کیا تم یہ چاہتے ہو کہ جب سفر میں جاؤ تو وہاں تم اپنے سب رفقاء سے زیادہ خوشحال و بامراد رہو اور تمہارا سامان زیادہ ہو جائے… اُنہوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! (صلی اللہ علیہ وسلم) بیشک میں ایسا چاہتا ہوں..۔
آپ نے فرمایا کہ آخر قرآن کی پانچ سورتیں ‘‘قُلْ یٰاَیُّھَا الْکٰفِرُوْنَ’’ سے آخر تک… (باستثناء تبت یدا الخ)پڑھا کرو اور ہر سورت کو بسم اللہ ہی پر ختم کرو..۔
حضرت جبیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اس وقت میرا حال یہ تھا کہ سفر میں اپنے دُوسرے ساتھیوں کے بالمقابل قلیل الزاد خستہ حال ہوتا تھا جب سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس تعلیم پر عمل کیا… میں سب سے بہتر حال میں رہنے لگا..۔

کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 133