دنیا کا کوئی جادو اثر نہیں کرسکتا

دنیا کا کوئی جادو اثر نہیں کرسکتا

حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ یہود مدینہ کے بڑے سردار اور عالم تھے… ان کے اسلام لانے پر یہود نے چوٹی کے ماہر جادوگروں سے رابطہ کرکے ایسا جادو کروایا کہ (نعوذ باللہ) ان کا چہرہ مسخ ہوجائے..۔
تاکہ یہودیت چھوڑنے کا انتقام بھی ہوجائے اور یہ پروپیگنڈہ کرنے کا موقع بھی مل جائے کہ یہودی مذہب حق ہے اور اسلام جھوٹا مذہب ہے کہ اس کے قبول کرنے سے ان کا چہرہ مسخ ہوگیا..۔
حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر میں ہر نماز کے بعد یہ دعا نہ پڑھتا ہوتا تو یہود سچ مچ میرا چہرہ مسخ کردیتے..۔

اَعُوْذُ بِوَجْہِ اللّٰہِ الْعَظِیْمِ الَّذِیْ لَیْسَ شَیْءٌ اَعْظَمَ مِنْہُ
وَبِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّآمَّاتِ الَّتِیْ لاَ یُجَاوِزُھُنَّ بَرٌّ وَّلاَ فَاجِرٌ وَّبِاَسْمَآءِ اللّٰہِ الْحُسْنٰی کُلِّہَا، مَاعَلِمْتُ مِنْہَا وَمَالَمْ اَعْلَمْ
مِنْ شَرِّمَا خَلَقَ وَذَرَأَ وَبَرْأَ

 اس دعا کا ہر نماز کے بعد ایک تین یا سات بار پڑھنے کا معمول رکھیں ان شاء اللہ ہر طرح کاجادو اول تو ہوگا نہیں اور اگر ہوا تو ختم ہوجائیگا… (جامع الوظائف)

کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 146