دعائے کرب

دعائے کرب

صحیح بخاری و مسلم شریف کی حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کوئی تکلیف و بے چینی پیش آتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دُعاء پڑھا کرتے تھے:۔

لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ الْعَظِیْمُ الْحَلِیْمُ
لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ
لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ رَبُّ السَّمٰواتِ وَالْاَرْضِ وَرَبُّ الْعَرْشِ الْکَرِیْمِ..۔

امام طبری رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ سلف صالحین اس کو دُعائے کرب کہا کرتے تھے اور مصیبت و پریشانی کے وقت یہ کلمات پڑھ کر دُعا مانگا کرتے تھے..۔

کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 114