دشمن سے حفاظت

دشمن سے حفاظت

ابوداؤد و ترمذی میں باسنادِ صحیح حضرت مہلب بن ابی صفرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔
انہوں نے فرمایا کہ مجھ سے ایک ایسے شخص نے روایت کی کہ جس نے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے(آپ صلی اللہ علیہ وسلم کسی جہاد کے موقع پر رات میں حفاظت کے لیے فرما رہے تھے) کہ:۔
اگر رات میں تم پر چھاپہ مارا جائے تو تم
۔”حٰمٓ لَا یُنْصَرُوْنَ”۔
پڑھ لینا جس کا حاصل لفظ ‘‘حٰمٓ’’ کے ساتھ یہ دُعا کرانا ہے کہ ہمارا دشمن کامیاب نہ ہو ۔
اور بعض روایات میں ‘‘حٰمٓ لَا یُنْصَرُوْا ’’ بغیر نون کے آیا ہے جس کا حاصل یہ ہے کہ جب تم ‘‘حمٓ’’ کہو گے تو دشمن کامیاب نہ ہوگا… اس سے معلوم ہوا کہ ‘‘حمٓ’’ دشمن سے حفاظت کا قلعہ ہے..۔

کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 126