درود پاک کے ممنوع مقامات

درود پاک کے ممنوع مقامات

یہ وہ مقامات اور احوال ہیں جن میں درُود پاک کا پڑھنا منع ہے ان مقامات پر درُود پاک کا پڑھنا کراہیت اور بے ادبی کا باعث ہے۔

۔(1)۔ تاجر کا سامان تجارت کھول کر دکھانے کے وقت۔
۔(2)۔ کسی بڑے آدمی کے آنے کی اطلاع کی غرض سے درُود کاپڑھنا۔
۔(3)۔ مباشرت کے وقت۔
۔(4)۔ پاخانہ، پیشاب کے وقت۔
۔(5)۔ حیرت اور تعجب کے وقت۔
۔(6)۔ ذبح کے وقت
۔(7)۔ خطیب کے خطبہ دینے کے وقت اگر نام آئے (ایسے وقت آہستہ دل سے پڑھے)
۔(8)۔ ٹھوکرکھانے کے وقت۔
۔(9)۔ فرض نماز کے اندر۔ قعدہ اخیرہ کے علاوہ میں۔

یَا رَبِّ صَلِّ وَسَلِّمْ دَائِمًا اَبَدًا ………. عَلٰی حَبِیْبِکَ خَیْرِ الْخَلْقِ کُلِّھِمِ

کتاب کا نام: برکات درود شریف کے حیرت انگیز واقعات
صفحہ: 139