خوف دشمن اور دفع مصیبت کے لیے مجرب

خوف دشمن اور دفع مصیبت کے لیے سورۃ القریش کا مجرب عمل

ابوالحسین قزوینی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ جس شخص کو کسی دشمن یا اور کسی مصیبت کا خوف ہو اس کے لیے
۔‘‘لِاِیْلٰفِ قُرَیْشٍ’’۔ کا پڑھنا امان ہے..۔
اس کو امام جزری رحمۃ اللہ علیہ نے نقل کرکے فرمایا کہ یہ عمل آزمودہ اور مجرب ہے..۔
حضرت قاضی ثناء اللہ پانی پتی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی تفسیر مظہری میں اس کو نقل کرکے فرمایا کہ مجھے میرے شیخ حضرت مرزا مظہر جان جاناں رحمۃ اللہ علیہ نے خوف و خطر کے وقت اس سورۃ کے پڑھنے کا حکم دیا اور فرمایا کہ ہر بلاء و مصیبت کے دفع کے لیے اس کی قرأت مجرب ہے..۔
حضرت قاضی صاحب موصوف رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میں نے بھی بارہا اس کا تجربہ کیا..۔

فائدہ:۔ سورۃ قریش کا 70 مرتبہ پڑھنا اسلاف سے منقول ہے..۔ (معارف القرآن، ص:824، ج:8)

کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 132 – 133