خسرہ کیلئے نسخہ اور وظیفہ

خسرہ کیلئے نسخہ اور وظیفہ
پڑھا ہوا زیتون کا تیل

ایک شخص کو خسرہ نکلا اس نے حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھ کر اپنا مرض بیان کیا…۔
حضور صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تھوڑا سا انگوری سرکہ ، تھوڑا اصلی شہد اور قدرے پڑھا ہوا روغن زیتون لے کر ان سب کو ملا لیں اور سارے بدن پر اسکی مالش کریں..۔
اس نے ایسا ہی کیا اور بحکم الٰہی شفاپائی… پڑھا ہوا زیتون کا تیل اس طرح تیار کیا جاتا ہے کہ روغن زیتون کسی صاف برتن میں رکھے اور اسے کسی چیز سے ہلاتا جائے اور سورۂ توبہ کی آخری آیات اور سورۂ حشر کی آخری چار آیات پھر سورۂ اخلاص اورآخری دو سورتیں پڑھ کر دم کرے … بس پڑھا ہوا روغن زیتون تیار ہے ..۔
اس تیل کی بدن پر مالش تمام بیماریوں کو دور کرتی ہے
اگر کسی درد کی تکلیف زیادہ ہو تو تھوڑی دیر دھوپ میں بیٹھے اور درد کی جگہ اس تیل کی مالش کرے….اور پھر تھوڑی سی مصطگی اور کلونجی کوٹ کر درد کی جگہ رکھے…۔

کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 100 – 101