حصول تقویٰ کیلئے دعاء

حصول تقویٰ کیلئے دُعاء نبوی صلی اللہ علیہ وسلم

حضرت ابوہریرہ اور ابن عباس رضی اللہ عنہما کی روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب
۔‘‘قَدْ اَفْلَحَ مَنْ زَکّٰھَا’’۔
تلاوت فرماتے تو بلند آواز سے یہ دُعاء پڑھا کرتے تھے۔
۔‘‘اَللّٰھُمَّ اٰتِ نَفْسِیْ تَقْوٰھَا اَنْتَ وَلِیُّھَا وَمَوْلاھَا وَاَنْتَ خَیْرُ مَنْ زَکّٰھَا’’۔
یعنی یا اللہ میرے نفس کو تقویٰ کی توفیق عطا فرما، آپ ہی میرے نفس کے ولی اور مربی ہیں… (معارف القرآن، ص:756، ج:8)

کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 131 – 132