جنات کو دور کرنے کا وظیفہ

جنات کو دور کرنے کا وظیفہ

 فرمایاجب کبھی جن نظر آئیں… تواذان کہہ دے..۔
ایک صاحب نے پوچھا کہ اگرکسی پرجن کااثرہو… تواذان کہنامفید ہوگی یانہیں؟
فرمایا کہ اس کے کان میں کہہ دے امید ہے کہ فائدہ ہوگا … اوروالسماء والطارق پڑھ کردم کرے… اورطاعون کے دفع کرنے کیلئے اذانیں کہنابدعت ہے ..۔
اسی طرح بارش اوراستسقاء کیلئے اورقبر پردفن کرنے کے بعد بھی اذان کہنا بدعت ہے… ( الکلام الحسن )
ایک صاحب نے عرض کیا کہ جب کسی جن کودیکھے توننگا ہوجائے اس سے وہ جن دورہوجاتے ہیں… فرمایا اس کی وجہ سمجھ میں نہیں آتی کہ کیا ہے اورخلاف شرع ہوناظاہر ہے..۔

کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 195