جمعہ کے دن درُود شریف کی کثرت کا حکم
حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ حضور اقدس صلی اﷲ علیہ وسلم کا ارشاد نقل کرتے ہیں :۔
۔” میرے اوپر جمعہ کے دن کثرت سے درُود بھیجا کرو اسلئے کہ یہ ایسا مبارک دن ہے کہ ملائکہ اسمیں حاضر ہوتے ہیں اور جب کوئی شحص مجھ پر درُود بھیجتا ہے تو وہ درُود اس کے فارغ ہوتے ہی مجھ پر پیش کیا جاتا ہے”۔
میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! آپ کے انتقال کے بعد بھی ۔
حضور نے ارشاد فرمایا ہاں انتقال کے بعد بھی، ۔
اللہ جل شانہ نے زمین پر یہ بات حرام کردی ہے کہ وہ انبیاء کے بدنوں کو کھائے۔
پس اللہ کا نبی زندہ ہوتا ہے رزق دیا جاتا ہے۔ (ابن ماجہ)
کتاب کا نام: برکات درود شریف کے حیرت انگیز واقعات
صفحہ نمبر: 106

برکات درود شریف کے حیرت انگیز واقعات
قرآن و حدیث میں درود شریف کی فضیلت اور اسی طرح درود شریف کی تاثیر کے حیرت انگیز واقعات اس کتاب میں بیان کئے گئے ہیں ۔