ایک دن سرحد کی حفاظت

حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کا جہاد کی ترغیب دینا

حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام حضرت ابو صالح کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو منبر پر یہ فرماتے ہوئے سنا۔
اے لوگو! میں نے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک حدیث سنی تھی لیکن اب تک آپ لوگوں سے چھپا رکھی تھی تاکہ (اس حدیث میں اللہ کے راستے میں جانے کی زبردست فضیلت کو سن کر) آپ لوگ مجھے چھوڑ کر نہ چلے جائیں۔
لیکن اب میرا یہ خیال ہوا کہ وہ حدیث آپ لوگوں کوسنادوں تاکہ ہر آدمی اپنے لئے اسے اختیار کرے جو اسے مناسب معلوم ہو (میرے پاس مدینہ رہنا یا اللہ کی راہ میں مدینہ سے چلنے جانا) میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اللہ کے راستہ میں ایک دن سرحد کی حفاظت کے لئے پہرہ دینا اورجگہوں کے ہزار دن سے بہتر ہے۔ (اخرجہ الامام احمد 65/1)

کتاب کا نام: حیات صحابہ – مولانا یوسف کاندھلوی
صفحہ نمبر: 335