ایک ایسی دعا جس میں سب دعائیں شامل ہیں
حضرت ابو امامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا کہ حضور دعائیں تو آپ نے بہت سی بتا دی ہیں اور ساری یاد رہتی نہیں، کوئی ایسی مختصر دُعا بتا دیجئے، جو سب دُعاؤں کو شامل ہو جائے..۔
اس پر حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے یہ دُعاء تعلیم فرمائی… (ترمذی)
اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَسْئَلُکَ مِنْ خَیْرِ مَا سَئَلَکَ مِنْہُ نَبِیُّکَ مُحَمَّدٌ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَنَعُوْذِبکَ مِنْ شَرِّ مَا اسْتَعَاذَ مِنْہُ نَبِیُّکَ مُحَمَّدٌ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَاَنْتَ الْمُسْتَعَانُ وَعَلَیْکَ الْبَلاَغُ وَلاَ حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلاَّ باِللّٰہِ (ترمذی شریف)
کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 137

مجربات اکابر
مجربات اکابر
یہ کتاب اکابر واسلاف کے مستند اور مجرب عملیات کا خزینہ ہے جس سے فائدہ اٹھا کر ہم اپنی دنیا وآخرت سنوار سکتے ہیں۔ عہدنبوت سے اب تک مشاہیر اسلاف امت کے مجرب عملیات، معمولات اور اذکار و وظائف جمع کئے گئے ہیں ۔ یہ مجموعہ آج کی پریشان حال امت کے لئے ایک ایسا روحانی تحفہ ہے جو انہیں بازاری قسم کے عاملوں سے نجات دلا سکتا ہے ۔