اشراق کی نماز

اشراق کی نماز

سنت ۔1۔ :فجر کی نماز سے فارغ ہو کر اشراق تک ذکر الٰہی میں مشغول رہیں۔۔
اس میں اعلیٰ درجہ تو یہ ہے کہ جس جگہ فرض پڑھے ہیں وہیں بیٹھا رہے ۔
اوسط درجہ یہ ہے کہ اس مسجد میں کسی بھی جگہ بیٹھ جائیے ۔

ادنیٰ درجہ یہ ہے کہ مسجد سے باہر چلا جائے لیکن ذکر الٰہی برابر زبان سے ادا کرتا رہے۔
جب آفتاب نکلنے کے بعد اس میں چمک آ جائے ۔ تقریباً آفتاب نکلنے کے پندرہ بیس منٹ بعد دو رکعت نفل پڑھیں تو پورے ایک حج اور ایک عمرے کا ثواب ملتا ہے اس کو نماز اشراق کہتے ہیں۔ (ترمذی’ مظاہر حق)

فضیلت:۔ جو شخص اشراق کے وقت چار رکعت نفل پڑھے تو اس کی کھال کو دوزخ کی آگ نہ چھوئے گی (بیہقی)

کتاب کا نام: مسنون زندگی قدم بہ قدم
صفحہ نمبر: 168